امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہے ایران پر دوبارہ بڑے حملے کیے جائیں یا نہیں، جنگ میں فیصلہ کن مرحلے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیوس سےگفتگو میں کہا ایرانی حکام امریکا سے براہِ راست رابطے میں ہیں اورمعاہدہ چاہتے ہیں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرخلیجی اتحادیوں سے جنگ کے اگلے مرحلے پر بات کریں گے۔ امریکی صدر نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کا مؤقف جاننا چاہتے ہیں، جس کے بعد ایران کے خلاف آئندہ کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کے باعث تیل کی برآمد روکنے میں کامیاب رہے ہیں، تاہم آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل مکمل طور پر بند نہیں ہوئی۔ Post navigation امریکا کا سعودی عرب کو 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید کی سزا