امریکا نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی جریدے بلوم برگ نےدعوی کیا ہےکہ ممکنہ دفاعی معاہدےکی مالیت 24.3 ارب ڈالر تک ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے معاہدے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔

سعودی عرب پہلی بار ایف 35 طیارے حاصل کرے گا،مجوزہ پیکج میں 48 طیاروں کے ساتھ 49 انجن اور متعلقہ تربیتی و لاجسٹک سامان بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مجوزہ معاہدہ سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اورسیکیورٹی بہتر بنانے کےساتھ امریکی اوراتحادی افواج کے ساتھ تعاون کومضبوط کرےگا،تاہم معاہدہ ابھی حتمی فروخت نہیں، کانگریس کی منظوری کا مرحلہ باقی ہے۔