سندھ اسمبلی نے صوبے کی کسی بھی قسم کی تقسیم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم سے متعلق بحث کے چوتھے روز حکومت اور اپوزیشن ارکان نے مختلف مؤقف پیش کیے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین نثار احمد کھوڑو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں سندھ کو تاریخی اور ناقابل تقسیم دھرتی قرار دیتے ہوئے صوبے کی موجودہ حدود میں کسی بھی تبدیلی کو مسترد کردیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، جبکہ صوبے کی تقسیم یا موجودہ حدود میں تبدیلی کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ بحث کے دوران حکومتی ارکان نے سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ Post navigation پمز اسپتال کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران کی گرفتاری کا مطالبہ پیپلزپارٹی کا وفاقی وزرا کے بیانات کے خلاف عوامی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ