واشنگٹن : معروف ارب پتی ٹیکنالوجی بزنس مین ایلون مسک نے سال 2027 سے متعلق حیران کن پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ارب پتی ٹیکنالوجی بزنس مین ایلون مسک نے حیران کن پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعاتِ ذہانت سال 2027 کے اختتام تک تقریباً تمام ڈیجیٹل امور کی انجام دہی میں انسانوں سے آگے نکل کر “سُپر ہیومن” صلاحیتوں کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

ایلون مسک نے یہ بات ایکس پر ہونے والی گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ رفتار سے ترقی جاری رہی تو اے آئی اگلے سال کے اختتام تک ڈیجیٹل دنیا میں ’’سپر ہیومن‘‘ صلاحیتوں کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

ایلون مسک کہنا تھا کہ ترقی کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو اے آئی جلد ہی ان میں سے کئی شعبوں میں انسانی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

تاہم مسک نے واضح کیا کہ ان کی پیشگوئی ابتدائی طور پر ڈیجیٹل دنیا تک محدود ہے، اس کا لازمی مطلب یہ نہیں کہ اے آئی فوری طور پر حقیقی دنیا کے ہر جسمانی کام میں بھی انسانوں سے بہتر ہوجائے گی

خیال رہے اے آئی ٹیکنالوجی گزشتہ چند برسوں کے دوران تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جدید اے آئی ماڈلز پیچیدہ سوالات کے جوابات دینے، کمپیوٹر کوڈ لکھنے، فائلوں کا جائزہ لینے، پریزنٹیشنز تیار کرنے اور مختلف ڈیجیٹل کام محدود انسانی مدد کے ساتھ انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔