استنبول (یکم ستمبر 2026): پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مکہ دفاعی اتحاد میں دیگر ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدے کو مکہ دفاعی اتحاد کا نام دے دیا گیا ہے۔ اس سہ ملکی اتحاد میں دیگر ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں تاہم کچھ شرائط کے ساتھ۔

اس حوالے سے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کا کہنا ہے کہ تین ملکی اتحاد دفاع کے اصول پر مبنی ہے، اور کسی مخصوص ملک کیخلاف نہیں۔

خاقان فیدان کا کہنا تھا کہ اس سہ ملکی ’’مکہ دفاعی اتحاد‘‘ میں دیگر ممالک بھی طے شدہ شرائط پر شامل ہوسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں سیکیورٹی کیلیے آپریشنل ڈھانچہ تشکیل دینے کے عملی اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ مکہ دفاعی اتحاد کا سیکرہٹریٹ ریاض میں ہوگا، اور پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا۔