ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیج فارس کی حکومتوں سے دشمن کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل صرف ایران نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے دشمن ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے خلیج فارس کے ممالک سے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے اصل دشمن کون ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہیں۔ خلیجی ممالک اپنے حقیقی دشمن کو پہنچانیں، اور اس کا مقابلہ کریں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مسلمانوں میں اتحاد ہی اسلامی انقلاب کا بنیادی اصول اور اہم پیغام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج فلسطینیوں پرجاری مظالم کی ایک بڑی وجہ مسلم دنیا کا متحد نہ ہونا ہے۔ اگر خلیج فارس کے ممالک متحد ہوتے تو کیا دشمن ان کی سر زمین اور دولت پر للچائی ہوئی نظریں ڈالتا؟

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمن امتِ مسلمہ کو تقسیم کر کے اس کی طاقت کم کرنا چاہتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ مسلمان غور و فکر کریں اور بدلتے حالات پر گہری نظر رکھیں۔