ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعتراف کیا کہ ہمسایوں کے معاملے میں ہم کچھ سست ہیں، انھوں نے کہا پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، ترکی کے ساتھ مل کر بیٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ارنا کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعتراف کیا کہ ہمسایوں سے تعلقات کے معاملے میں ہم کچھ سست ہیں، ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا اصول نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا ’’ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے تمام ملکوں سے افہام و تفہیم کے لیے تیار ہیں، اسلامی ممالک سے تعلقات آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ مؤقف ضروری ہے۔‘‘

مسعود پزشکیان نے کہا ہم اسلامی ممالک سے لڑائی کیوں کریں؟ باہمی تعاون، آمد و رفت اور گفتگو سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، گفتگو کے ساتھ ایک دوسرے کی پریشانیوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔