امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کی جگہ تعینات ہوگا۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی خطے میں تعیناتی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی ہے۔ یو ایس ایس ابراہم لنکن جنوری سے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے مشرق وسطیٰ میں موجود ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل تعیناتی کے دوران یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے میں خودکشی کی کوششوں کے واقعات کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔ Post navigation ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کے بعد ایران کے بعض زمینی علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ بنگلادیش نے پاک ترک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ دے دیا