سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر جیل انتظامیہ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جس پر تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگل ٹیم نے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہونے کے باعث دوسرا قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توہین عدالت کی درخواست بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے وکالت ناموں پر دستخط کے لیے جیل حکام سے رجوع کیا تھا، تاہم اڈیالہ جیل حکام نے وکالت ناموں کی دستاویزات وصول نہیں کی تھیں۔ Post navigation نئے صوبوں کا معاملہ، زور زبردستی سے کوئی چیز نہیں مانی اور نہ مانیں گے قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو چاہے 1000 صوبے بنا لیں کچھ نہیں ہوگا: شاہد خاقان عباسی