ایم کیوایم پاکستان نے نئے صوبوں کیلئے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئے صوبوں کیلئے سپریم کورٹ سےدوبارہ رجوع کرینگے، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔ ملک بھر میں ضرورت کے مطابق نئے صوبے بنائے جائیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کیلئے قومی سطح پرڈائیلاگ ہونے چاہیئں۔ اگر صوبے بنانا غداری تھا تو آئین میں اس کا ذکر کیوں موجود ہے؟۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انتظامی یونٹس بنیں گے تو سندھ کے ہاری اور کسانوں کوآزادی ملے گی۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جاگیرداروں نے سندھ کی تقسیم کا غلط تاثردیا۔ انتظامی یونٹس بنائے بغیرپاکستان کا نظام چلانا اب ناممکن ہے۔ Post navigation محسن نقوی کا میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ، مستونگ حملے کی مذمت بعض سرکاری عمارتوں کو فائیو اسٹار ہوٹلز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ