ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل محمد اکرمینیا نےکہا ہےکہ امریکا کو آبنائےہرمز کی موجودہ صورتحال کو قبول کرنا ہوگا، ایران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایرانی فوج کےترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نےکہا آبنائےہرمزکی نئی صورتحال کو نظر انداز کرنےکی کوشش کی گئی تودشمن کوبھاری قیمت چکاناہوگی،آبنائےہرمز سےمتعلق ایران کےمؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی،ایرانی مسلح افواج نئے نظام کے نفاذ تک اپنی پوزیشن پر ڈٹی رہیں گی۔ انہوں نےکہاکہ ایرانی فوج میزائل اورڈرون لانچنگ مقامات پرموجود ہےاورملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑنے کا عزم رکھتی ہے۔ Post navigation پی پی رہنماؤں کو ن لیگی رہنماؤں سے رابطوں سے گریز کی ہدایت جاری، ذرائع آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری راستے وضع کر دیے ،ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ