ایرانی ایوان صدر نے مسعود پزشکیان کے استعفے سے متعلق خبر کی تردید کر دی۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگرمیں استعفیٰ دوں گا تو اس کا باضابطہ اعلان کروں گا میں استعفیٰ نہیں دے رہا اور ڈٹ کر کھڑا ہوں۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ فوجی دستوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں اور جنگ کو وسعت دینے کا ارادہ نہیں لیکن دفاع کریں گے۔

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے رشتہ دار اور صدارت کے امیدوار باقر خرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ پزشکیان 28 بار استعفیٰ دینے کی دھمکی دے چکے ہیں جس پر سپریم لیڈر نے کہا اب استعفیٰ آیا تو منظور کرلوں گا، مجتبی خامنہ ای کے بیان کے بعد پزشکیان پیچھے ہٹ گئے۔