خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر تیمور خان آفریدی کے ہمراہ ڈی پی او سجاد حسین نے تحصیل بویہ کا دورہ کررہے تھے تو راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑیوں پر فائرنگ شروع کی۔ پولیس کے مطابق بویہ میں نئے پولیس اسٹیشن کےلئے جگہ کا تعین کیا گیا، دورہ آج کرفیو کے دوران کیا گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا Post navigation آپ کو الیکشن کا رزلٹ معلوم ہے، شکست کو دھاندلی کا نام نہ دیں،رانا ثنااللہ اسپین نے 48 ہزار سے زائد تارکین وطن کو واپس مراکش دھکیل دیا