انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 70 ہزار سے زائد ایکسٹیسی گولیاں اسمگل کرنے کے الزام میں ایک ملائیشین پائلٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق ایئرپورٹ کسٹمز حکام کا بتانا ہے کہ 39 سالہ ملائیشین پائلٹ مبینہ طور پر اپنے سوٹ کیس میں بھاری مقدار میں منشیات چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور عدالت میں الزامات ثابت ہونے پر اسے سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ حکام کے مطابق “MSO” نامی اس پائلٹ کو بدھ کے روز سوئیکارنو ہٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کوالالمپور سے جکارتہ پہنچنے کے فوراً بعد حراست میں لیا گیا۔ اگرچہ ایئرپورٹ کسٹمز حکام نے متعلقہ ایئرلائن کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم پرواز کے نمبر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملائیشین ایئرلائن کی پرواز تھی۔ ایئرپورٹ کے کسٹمز اہلکار نے صحافیوں کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار پائلٹ کے پیشاب کے طبی ٹیسٹ میں میتھ ایمفیٹامین، ایم ڈی ایم اے اور کوکین کے استعمال کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کا مطلب یہ ہے کہ پائلٹ دورانِ پرواز بھی منشیات کے زیرِ اثر تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ عدالت کی جانب سے کیا جائے گا Post navigation سعودی عرب نے ہزاروں مہنگی گاڑیاں واپس منگوالیں امریکا کے دفاعی ڈھال بننے والے ملک جنگ کی لپیٹ میں آسکتے ہیں، ایران