نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی ایک روپیہ 20پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، فیصلہ بعد میں جاری کیا جائےگا۔

نیپرا میں جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایم ڈی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بتایا کہ جون کے دوران 13 ارب 7 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔ فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 71 پیسے لگایا گیا تھا، تاہم اصل لاگت 8 روپے 91 پیسے رہی۔ مہنگی ایل این جی کے باعث فیول لاگت میں اضافہ ہوا۔

 ممبر نیپرا مقصود انور نے ریمارکس دیئے کہ صرف سستی بجلی کے دعوے کافی نہیں، بلکہ عوام تک سستی بجلی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جائیں۔ نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ، فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔