سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں میں 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز میں 24 گھنٹے کے دوران بھارتی پراکسیز سے تعلق رکھنے والے 32 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر میں متعدد آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد مارے گئے، نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد کرکے تباہ کردیا گیا۔ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ Post navigation پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی خیبرپختونخواسمبلی کے اراکین کیلئے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کرنیکا فیصلہ