سرور روڈ تھانے کی حدود میں پولیس کی جانب سے غلط گھر پر چھاپہ مارنے کا معاملہ سامنے آ گیا، جہاں مطلوبہ مقام کے بجائے مبینہ طور پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کی رہائش گاہ پر ریڈ کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ مارنے والی ٹیم مطلوبہ گھر کی نشاندہی میں غلطی کر بیٹھی اور غلط پتے پر کارروائی کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری جاری ہے، جبکہ اختیارات سے تجاوز اور غلط کارروائی پر ایس ایچ او سمیت 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف مزید قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔