روس، ایران، کیوبا اور کولمبیا کی جانب سے وینزویلا پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکی حملے وینزویلا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی گئی ہے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق مزید تصادم سے حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے، امریکی کارروائی کا کوئی جواز نہیں بنتا، نظریاتی دشمنی نے عملی بات چیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتار کر کے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کی قیادت کرنے والوں پر کامیابی کے ساتھ ایک بڑے پیمانے کا حملہ کیا، آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ مار اے لاگو میں اس سلسلے میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ ٹرتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو آپریشن کے بعد گرفتار کر کے ملک سے باہر لے جایا گیا۔ اس سے قبل امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی منظوری دی۔ امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے اندر مختلف مقامات، جن میں فوجی تنصیبات بھی شامل ہیں، پر حملوں کا حکم دیا۔ یہ حملے خطے میں کئی مہینوں سے جاری امریکی فوجی تیاریوں کے بعد کیے گئے ہیں، جن کے تحت طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور متعدد دیگر جنگی بحری جہاز بحیرہکیریبین میں تعینات کیے گئے تھے۔ Post navigation تابڑ توڑ حملوں کے بعد وینزویلا کے صدر کو گرفتار کرکے بیرون ملک منتقل کردیا؛ ٹرمپ سندھ میں اربوں روپے کے تعلیمی ترقیاتی اسکینڈل کا انکشاف