راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی اور موثر بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ ملاقات میں پاکستان ایران سرحدی انتظام کو موثر بنانے پر گفتگو ہوئی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو اہم قرار دیا۔ فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم نے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیانتدار، مخلص ثالث، سہولت کار کے طور پر کردار جاری رکھے گا، ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔ Post navigation فارم 47 کی پیداوار جماعت کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے‘ پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان