گلگت : گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جس میں پارلیمنٹ میں نمائندگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ یہ قرارداد گلگت بلتستان اسمبلی کے معزز رکن سید جلال علی شاہ نے ایوان میں پیش کی، جسے تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دے کر قومی اسمبلی،سینیٹ میں نمائندگی دی جائے جبکہ قومی مالیاتی اور دیگر وفاقی اداروں میں بھی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے آئین میں ضروری ترامیم کر کے اس کو باقاعدہ طور پر آئینِ پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ قومی مالیاتی کمیشن اور دیگر تمام وفاقی و آئینی اداروں میں نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ خطے کو اس کا جائز معاشی حق مل سکے۔ Post navigation کراچی پورٹ پر تاریخ رقم: پہلی ‘رو-رو’ شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں بلڈر سے 5 کروڑ بھتہ طلب، نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی