کراچی (اسٹاف رپورٹر)

محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں مبینہ کرپشن اور فنڈز کی خرد برد کا ایک انتہائی چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محکمہ ورکس کے انجینئر عرفان راجپوت اور ٹھیکیدار راجو ملک کی مبینہ ’واردات‘ بے نقاب ہو گئی ہے، جس میں سانگھڑ کا پورا جوڈیشل کمپلیکس ہی کاغذات اور فائلوں کی حد تک محدود کر کے فنڈز ہضم کر لیے گئے۔

چیف انجینئر کا ایکشن: میرپورخاص کے انجینئر کو خط ارسال

اس بڑی مالی بے ضابطگی پر چیف انجینئر ورکس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک مکتوب (خط) جاری کیا ہے۔ اس خط میں میرپورخاص کے متعلقہ انجینئر سے غیر قانونی اور مروجہ قوانین کے برعکس کی جانے والی پیشگی ادائیگیوں (Advance Payments) پر سخت جواب دہی کی گئی ہے۔

تین دن کی ڈیڈ لائن: ریکارڈ اور تفصیلات طلب

ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ورکس کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں سانگھڑ میں تعمیر ہونے والے 6 یونٹس پر مشتمل عدالتی کمپلیکس کے منصوبے سے متعلق تمام اہم ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔