ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر دوبارہ حملے کیے گئے تو آبنائے ہرمز بند کر دی جائے گی، جبکہ امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں سمیت 85 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق کویت میں دھماکوں اور سائرن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے انتباہ کیا ہے کہ جس امریکی فوجی اڈے سے ایران پر حملہ کیا جائے گا، اسے بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔

ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے نئے نظام کو تسلیم کرنا ہوگا