نجی کمپنی کے کارگو طیارے کا ملبہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے تلاش کرلیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا 12 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے لاپتہ طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے جبکہ طیارے کا ملبہ اوڑمارہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل مائل جنوب میں ملا ہے۔ مزید شواہد اور عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں، شارجہ سے کراچی آنے والے کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ گزشتہ رات لاپتا ہوا تھا جس میں پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان موجود تھے۔ کمپنی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا جس کا گزشتہ رات 9 بج کر21 منٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق کارگو طیارے میں 5 افراد سوار تھے جن میں پائلٹ محمد رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈماسٹر محمد توفیق، انجینئر عارف صدیقی اور محمد حامد شامل ہیں۔ انجینئر عارف صدیقی نے بیٹے نے کہا کہ ناردرن ٹیک کے منیجر کل آئے تھے اور وہ اب بھی رابطے میں ہیں، پاکستان نیوی کے کچھ لوگوں سے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے بھی رابطہ کیا ہے۔ انجینئر عارف کے صاحبزادے نے بتایا کہ ہم آٹھ بہن بھائی ہیں جن میں پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں، ابھی تک والد کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے سرچ آپریشن چل رہا ہے Post navigation قیدی وین سے 14 حوالاتی فرار، محکمہ پولیس میں تبدیلیاں جنگیں ایمان، اتحاد اور تنظیم سے جیتی جاتی ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر