واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اطالوی ہم منصب جارجیا میلونی کے خلاف متنازع پوسٹ سے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں ہونے والے اہم نیٹو اجلاس سےقبل اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے خلاف ایک اورمتنازع پوسٹ شیئر کر کے نیا تنازع کھڑا کر دیا۔

اس ترمیم شدہ تصویر اور مبہم پیغام نے دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ترمیم شدہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی ان میں غیر معمولی دلچسپی رکھتی ہیں۔

اس ترمیم شدہ تصویر کے ساتھ صدر ٹرمپ نے کیپشن میں لکھا کہ “مجھے دور رہنے کا حکم درکار ہے”۔ صدر ٹرمپ کے اس “گول مول” اور طنزیہ پیغام نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور اسے سفارتی آداب کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔