اسلام آباد (فرح): آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں قائد اعظم یونیورسٹی کی اربوں روپے کی زمین پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کی 11ارب مالیت کی زمین پر غیرقانونی قبضہ ہے۔ مالیاتی سال26-2025کیلئے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے نے سال 1976 میں قائد اعظم یونیورسٹی کو 1709ایکڑ زمین الاٹ کی تھی اور الاٹ شدہ زمین کا 298ایکڑ رقبہ اب بھی غیرقانونی قبضے میں ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے سی ڈی اے کو پوری ادائیگی کی لیکن خالی جگہ کا قبضہ کبھی نہیں ملا۔

آڈٹ رپورٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ جلد قانونی چارہ جوئی کر کے اپنی زمین واگزار کرائے۔