(24 جون 2026): دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا کاروباری جھٹکا لگا ہے اور صرف ایک ہفتے میں 350 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے شیئرز میں گزشتہ ہفتے بڑی گراوٹ سامنے آئی اور شیئرز کی قیمت میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی۔

صرف ایک ہفتے میں 350 ملین ڈالر کا نقصان ہونے کے بعد اب ایلون مسک کی مجموعی دولت 1.45 ٹریلین ڈالرز سے کم ہو کر صرف 1.1 ٹریلین ڈالرز رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گراوٹ کا اثر صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں رہا بلکہ کئی دیگر عالمی ٹیک مارکیٹس بھی اس دباؤ کا شکار ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اے آئی منصوبوں کی نئی فنڈنگ اور بڑھتے اخراجات کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے اپنا پیسہ نکالا، جس سے مارکیٹ کا موڈ بدل گیا ہے۔