بھارت میں دو بہنوں نے پالتو کتے کے بیمار ہونے پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنو کے علاقے ڈوڈا کھیڑا جلال پور میں پیش آیا جہاں 2 بہنوں 26 سالہ رادھا سنگھ اور 22 سالہ جیا سنگھ نے ایک کتے کو پال رکھا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں اسپتال سے معلومات ملی کہ 2 بہنوں نےمبینہ طور پرفینائل پی کر خودکشی کر لی ہے، جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور گھر والوں سے تفتیش کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ دونوں بہنوں نے حال ہی میں ایک کتے کو گود لیا تھا اور دونوں کو کتے سے محبت ہو گئی تھی، دونوں کتے کی دیکھ بھال بھی کرتی تھیں۔ اہلہ خانہ نے مزید بتایا کہ دونوں بہنیں ذہنی تناؤ کا شکار تھیں، ایک بہن کو ٹی بی کی بیماری کی وجہ سے ڈپریشن ہوا تو دوسری بہن 2014 سے ذہنی تناؤ میں مبتلا تھی۔ گھر والوں کے مطابق دونوں بہنوں کا کتا ایک ماہ سے بیمار تھا جس کی وجہ سے دونوں کا ڈپریشن مزید بڑھ گیا اور انہوں انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ کیس سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ Post navigation جاپان میں 67 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا: عالمی جریدہ