لاہور (19 جون 2026): پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے سرائیکی صوبے کا مطالبہ کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ممتاز چانگ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہمیں سرائیکی صوبہ دیا جائے، آپ اپنے صوبے کا نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھ لیں۔ ممتاز چانگ نے کہا کہ ہمارے علاقے کے روڈ نہیں بن رہے، ہاتھ جوڑتے ہیں تین روڈ بنا دیں، کچے کے حالات پی ٹی آئی نے ٹھیک کیے اور نہ (ن) لیگ نے بلکہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مہربانی سے ٹھیک ہوئے، کچے کیلیے بجٹ میں 22 ارب روپے رکھے گئے۔ اس پر پینل آف چیئرمین علی حیدر نے بتایا کہ کچے کے حالات بہتر کرنے میں حکومت کا بھی کردار ہے۔ پی پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں تو نہ ترقی ہو رہی اور نہ کوئی تصویر پہنچتی ہے، ہمارے علاقوں کو تعلیم و صحت کی سہولتیں مل رہی ہیں اور نہ الیکٹرک بسیں، ستھرا پنجاب پروگرام بھی میرے حلقے میں نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو ہرا کر آیا ہوں، تختِ لاہور کے ہم پہلے بھی مخالف تھے اور اب بھی مخالف ہیں۔ Post navigation گھر بیٹھے موبائل فون کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانے کا طریقہ سامنے آگیا کن افراد کے شناختی کارڈ فوری بلاک کردیے جائیں گے؟