پیرس (18 جون 2026): فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پیرس میں واقع محلِ ورسائی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھے جب انھوں نے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ میکرون نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’’صدر ٹرمپ نے آج رات ورسائی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’یہ معاہدہ پائیدار امن کی راہ ہموار کرتا ہے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ہمارے ہم وطنوں کے لیے درست سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو جلد ہی توانائی کی قیمتوں میں کمی کو ممکن بنائے گا۔‘‘ Le Président Trump a signé ce soir à Versailles l’accord entre l’Iran et les États-Unis. Cet accord ouvre la voie à une paix durable et permet la réouverture du détroit d’Ormuz. C’est un pas important dans la bonne direction pour nos compatriotes… pic.twitter.com/b1XgZrBv0m— Emmanuel Macron (@EmmanuelMacron) June 18, 2026 وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے امریکا ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی توثیق کر دی ہے، سماجی ویب سائٹ پر انھوں نے لکھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ ایکس (X) پر ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور پہلے مرحلے کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران فوراً آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اور ریاست ہائے متحدہ امریکا فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔‘‘ Post navigation امریکا اور ایران کے صدور نے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دیے ایران کے میزائلوں کے بارے میں کوئی دوسرا ملک گفتگو کرے یہ بالکل پسند نہیں، اسماعیل بقائی