اسلام آباد (سب نیا مانیٹرینگ ڈیسک) صدر مملکت کی جانب سے کئی اہم ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی گئی ہے، جن کا مقصد متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کو بہتر اور وقت کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔ ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، منظور کیے گئے قوانین میں درج ذیل بل شامل ہیں: کیریج بائے ایئر (ترمیمی) بل 2026 پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حد کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026 اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 یاد رہے کہ اس سے قبل صدر نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر بھی دستخط کیے تھے، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ Post navigation میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے، سزا دلانا چاہتے ہیں:وزیر محنت سعید غنی سندھ میں بڑا مالیاتی اسکینڈل؟ محکمہ خوراک 58 ارب روپے کا آڈٹ ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام، پی اے سی برہم