شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ سے دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شکار پور میں قومی شاہراہ بائی پاس پر بارات کی بس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دلہا کا بھائی اور بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔ پولیس کے مطابق بارات شکارپور شہر سے جیکب آباد جا رہی تھی، واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ Post navigation پی ٹی آئی کیساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم سے کیا گیا تھا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ریلوے پولیس نے مسافر کے 38 لاکھ روپے واپس کردیے