سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں موجود ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔ Post navigation وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور سے اسٹریٹ موومنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا، عوام کیطرف سے بھرپور استقبال پی ٹی آئی کیساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم سے کیا گیا تھا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری