تہران (11 جون 2026): خبر رساں ادارے مہر نے کہا ہے کہ ایران کی فوج نے آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں، بشمول تیل بردار ٹینکرز اور تجارتی جہازوں، کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور جو بھی جہاز گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی 2 تجارتی کشتیوں کو نشانہ بھی بنایا۔ تاہم دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ آبنائے میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ ایرانی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکا کی جارحیت کے جواب میں آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 2 ڈالر سے زیادہ اضافہ ہو گیا۔ Post navigation انمول پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آگئے امریکا نے ایران کی مزید 9 شخصیات اور اداروں پر پابندی لگا دی