بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ محبوب علی ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق محبوب علی میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محبوب علی کو گراؤنڈ میں سی پی آر دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ کو گراؤنڈ سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں جاں بحق قرار دیا گیا۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی وارئیرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ Post navigation تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں جہاز کے پہیوں میں خوفناک سفر، پھر کیا ہوا؟ دو بھائیوں کی لرزہ خیز داستان