اسلام آباد (7 جون 2026): پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان الیکشن میں فارم 45 فراہم نہ کیے جانے کا دعویٰ کر دیا۔ سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمیں فارم 45 فراہم نہیں کیے جا رہے، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ آپ فی الحال نکل جائیں، چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کر کے ان کو معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ نیئر حسین بخاری نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن پُرامن ماحول میں ہوئے ہیں اب ماحول خراب نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے بھی دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان میں پارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیے جا رہے، الیکشن کمیشن کو نوٹس لے کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ Post navigation بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ فارم 45 کے مطابق جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے، شفیع جان کا دعویٰ