رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ تھے اور انشا اللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف ایک جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک، سوچ اور بھٹو شہید کا وعدہ ہے۔ آصفہ بھٹو نے عوام سے اپیل کی کہ 7 جون کو اپنے گھروں سے نکلیں اور تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے بہادری کے ساتھ ہر مشکل کا سامنا کیا اور ملک میں جمہوریت کی خاطر اپنی جان قربان کردی، لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا تھا۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اولین ترجیح صرف اور صرف عوام ہیں اور وہ اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا مقصد نفرت پھیلانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ Post navigation نوجوان کے اکاؤنٹ میں اچانک 21 ارب ڈالر آ گئے! جی بی کے عوام فارم 45 کا بندوبست اور ووٹ کی حفاظت کریں، بلاول بھٹو