اسلام آباد (4 جون 2026): برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اب ویزے کا حصول بہت آسان ہو گیا ہے طریقہ اور فیس جانیں۔

پاکستانی درخواست دہندہ کے لیے برطانیہ کا ویزا حاصل کرنے کے مڈل مین کا کردار ختم کر کے اس کے حصول کا طریقہ بہت آسان بنا دیا گیا ہے اور اب انگلینڈ جانے کے خواہشمند شہری یوکے ویزا سسٹم آن کی سرکاری ویب سائٹ gov.uk پر درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستانی شہری اس ویب سائٹ پر براہ راست فارم حاصل، اس کو مکمل پُر، فیس کی ادائیگی اور مڈل مین کے بغیر بائیو میٹرکس بُک کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی درخواست دہندگان اب ایجنٹوں پر انحصار کیے بغیر پوری کارروائی آن لائن مکمل کر سکتے ہیں۔

جین میریٹ نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری چینلز کے ذریعے براہ راست درخواست دیں، کیونکہ اس کا طریقہ کار بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ درخواست دہندگان حکومت برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ gov.uk پر ویزے کے لیے درخواست دیں۔ درخواست دہندگان اپنی درخواستیں اپنی طے شدہ سفر کی تاریخ سے تین ماہ پہلے تک جمع کروا سکتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ویزا کے صحیح زمرے کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔ درخواست دہندگان سفری منصوبے، مالی معلومات، اور ذاتی پس منظر جیسی تفصیلات فراہم کریں۔ یہ سسٹم صارفین کو اپنی پیش رفت کو محفوظ کرنے اور اپنی سہولت کے مطابق فارم کو مکمل کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

ایک بار درخواست مکمل ہونے اور ویزا فیس کی ادائیگی کے بعد، درخواست دہندگان کو شناخت کی تصدیق کے لیے اپنے قریبی ویزا فیسیلیٹیشن سروس سینٹر (VFS Global) پر بائیو میٹرک اپائنٹمنٹ بک کرنا ہوگی۔