(4 جون 2026): گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اپنی پسند کے نام برانڈ قبیلے یا نمبرز کی پلیٹ حاصل کر کے اپنی گاڑی کو منفرد شناخت دے سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر صوبے کی پہلی پرسنلائزڈ وینٹی نمبر پلیٹس جاری کی جا رہیں جس کے ذریعہ گاڑی مالکان اپنی گاڑی کو منفرد شناخت دے کر اپنی الگ پہچان بنا سکتے ہیں۔ اپنی گاڑی کے لیے اپنے نام، برانڈ، قبیلہ یا پسندیدہ نمبر کی پلیٹ حاصل کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس اور حکومت بلوچستان کی جانب سے قوانین کے مطابق ایک شفاف، محفوظ اور آن لائن درخواست کا آسان عمل متعارف کرایا گیا ہے۔ کارپوریٹ کٹیگری: رجسٹرڈ کمپنیوں اور فرموں کے لیے برانڈ نام، لوگو اور شعار کے ساتھ دستیاب قیمت: 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک پلاٹینم کٹیگری: الفاظ، نمبرز یا دونوں کا امتزاج (زیادہ سے زیادہ 8 الفاظ بشمول اسپیس) قیمت: 30 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 30 جون 2026 آن لائن اپلائی کرنے کے لیے ویب سائٹ excise.pythonanywhere.com پر وزٹ کریں Post navigation بلوچستان: پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ایلون مسک کی پاکستان کے عدالتی نظام کی تعریف! مغربی ممالک کو سیکھنے کا مشورہ