حزب اللہ نے واشنگٹن میں اعلان کردہ جنگ بندی کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق حزب اللہ نے امریکی ثالثی میں ہونے والی بات چیت میں لبنانی اور اسرائیلی حکومتوں کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے منصوبے کو مسترد کر دیا کیونکہ اسرائیل نے جمعرات کو جنوبی لبنان میں حملے جاری رکھتے ہوئےکہا تھا کہ وہ جنوب سے پیچھے نہیں ہٹے گا امریکا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ لبنان اور اسرائیل نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کے دستے پر عمل درآمد کرنے اور سرحد کے قریب جنوبی لبنان کے علاقوں سے اپنے جنگجوؤں کو نکالنے پر اتفاق کیا ہے۔ حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے کہا کہ ایسے مذاکرات پر شرم آنی چاہیے جس میں واشنگٹن کا اعلان “لبنانی عوام کے ایک حصے کو ختم کرنے اور باقیوں کو غلام بنانے کا روڈ میپ” قرار دیا جائے۔ انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ جب تک قبضہ موجود ہے مزاحمت جاری رہے گی۔ Post navigation سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا خصوصی پیغام ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی، صدر ٹرمپ