تہران (03 جون 2026): ایران نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ایئر بیس اور آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، اور یہ حملے امریکا کی جانب سے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی متاثر کرنے کی قیمت چکانا ہوگی۔ دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے متعدد ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں، امریکی فورسز نے ایرانی جزیرہ قشم پر فوجی تنصیبات پر حملے بھی کیے۔ Post navigation ایران کے ساتھ اب کسی نہ کسی طریقے سے معاہدہ کرنے کا وقت آ گیا، ٹرمپ ٹرمپ میڈیا پر پھر گرجے، سی این این رپورٹر کو بدتمیز کہہ دیا!