لاہور(22 مئی 2026): اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بدنام زمانہ ‘کوکین کوئین پنکی’ کیس میں تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پنجاب سے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے یہ دونوں ملزمان غیر ملکی ہیں جن کا تعلق نائیجیریا سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں غیر ملکی ملزمان لاہور کے ایک بڑے ڈرگ نیٹ ورک سے منسلک تھے اور صوبے میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں مرکزی ملزمہ پنکی کے موبائل فون سے حاصل ہونے والے ڈیٹا اور اہم معلومات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں، جس کے بعد اس ہائی پروفائل کیس میں تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ Post navigation پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائیاں، اربوں روپے کا اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کر دیا