واشنگٹن (15 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران کو ناقابلِ یقین حد تک نشانہ بنایا ہے۔ فاکس نیوز کے صحافی بریٹ بیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے کئی اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، ہم چاہتے تو دو دن میں تہران کا پورا بجلی نظام تباہ کر سکتے تھے، ایران کے پل اور بجلی تنصیبات کو جان بوجھ کر مکمل طور پر نشانہ نہیں بنایا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے خارگ آئل ٹرمینل کو بھی مکمل تباہ نہیں کیا بلکہ مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا، تیل کی ترسیل والے والوز کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس ایران کا اہم انفرااسٹرکچر مکمل تباہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے کسی چیز کو کم نہیں سمجھا، ناقدین کے الزامات مسترد کرتا ہوں۔ Post navigation عمان کے ساحل پر بھارت کے تجارتی جہاز پر حملہ چین کا امریکا اور ایران سے بڑا مطالبہ