کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار کوکین ڈیلر انمول پنکی نے پولیس سے بچنے کے لیے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے یونیفارم کے ذریعے کوکین سپلائی کروانے کا انکشاف کیا ہے۔ کوکین کوئین انمول پنکی کی گرفتاری کے بعد سے انکشافات سامنے آئے ہیں اب ملزمہ نے دوران تفتیش مزید راز بھی اُگل دیے ہیں۔ ملزمہ نے بتایا ہے کہ پولیس سے بچنے کے لیے معروف فوڈ ڈیلیوری برانڈ کی جعلی یونیفارم پہن کر کوکین سپلائی کروائی جاتی تھی اور منشیات فوڈ ڈیلیوری برانڈ میں پیک کی جاتی تھی۔ انمول پنکی نے انکشاف کیا کہ رانا ناصر سے علیحدگی کے بعد کراچی میں خاتون کو ڈیلیوری کے لیے رکھا، لاہور سے کراچی تک ہر ٹرپ پر خاتون کو 50 ہزار روپے دیے جاتے تھے، دو سال تک خاتون کے ذریعے بائیک رائیڈرز سے ڈیلیوری کروائی۔ Post navigation پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے اہم خبر آگئی داخلوں کیلیے ٹیسٹ، ایچ ای سی نے نئی پالیسی جاری کر دی