اکرام الدین سری کو تہران کی ولیِ عصر اسٹریٹ پر واقع اپنے دفتر سے باہر نکلتے وقت نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا ایران کے دارالحکومت تہران میں طالبان حکومت کے مخالف افغانستان کے سابق سکیورٹی کمانڈر اور پولیس چیف اکرام الدین سری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرام الدین سری کو تہران کی ولیِ عصر اسٹریٹ پر واقع اپنے دفتر سے باہر نکلتے وقت نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں اعلیٰ سکیورٹی عہدوں پر فائز رہے اور صوبہ تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ ان کے سخت ناقد سمجھے جاتے تھے اور مسلسل ان کے خلاف بیانات دیتے رہے۔ Post navigation باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے ہی دن 20 وکٹیں گر گئیں کراچی، ڈاکٹر عمران فاروق کے صاحبزادے لندن سے کراچی پہنچ گئے