پیونگ یانگ : شمالی کوریا کے نظرِثانی شدہ آئین میں رہنما کم جونگ ان کو سربراہ مملکت نامزد کردیا گیا، اُن کو جوہری طاقتوں کے استعمال کا اختیار حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے ملک کے آئین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے رہنما کم جونگ ان کو باضابطہ طور پر ‘سربراہِ مملکت’ نامزد کر دیا۔ اس آئینی نظرِثانی کے بعد کم جونگ ان کی سیاسی اور عسکری طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ ترمیم شدہ آئین کے تحت کم جونگ ان کو ‘ریاستی امور کے کمیشن’ کے سربراہ کی حیثیت سے اب یہ قانونی اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ ملک کی جوہری طاقتوں کے استعمال کا حتمی فیصلہ کر سکیں۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد کم جونگ ان کی قیادت کو مزید مستحکم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر شمالی کوریا کے جوہری اسٹیٹس کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ماضی میں شمالی کوریا کے آئین میں سربراہِ مملکت کی حیثیت کے حوالے سے ابہام موجود تھا، تاہم نئی ترامیم نے کم جونگ ان کو نہ صرف عسکری کمانڈر بلکہ ریاست کے اعلیٰ ترین نمائندے کے طور پر بھی مستحکم کر دیا ہے۔ اب وہ بیرونِ ملک سے آنے والے سفیروں کی اسنادِ تقرر وصول کرنے اور ریاست کے تمام اہم فیصلوں کے براہِ راست ذمہ دار ہوں گے شمالی کوریاکےآئین میں ترمیم،کم جونگ اُن سربراہِ مملکت نامزد کم جونگ اُن کوجوہری طاقتوں کےاستعمال کااختیارحاصل ہو Post navigation ’ایک صفحے پر مشتمل مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط ہونے سے ایران جنگ کے خاتمے کا امکان امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، ایرانی صدر کا فرانسیسی ہم منصب سے شکوہ