واشنگٹن : امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ ذہنی اورجسمانی طورپرمؤثر طریقے سے خدمات انجام دینے کے لئے نااہل اقرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے اشتراک سے کیے گئے ایک تازہ سروے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور اپسوس کے مشترکہ سروے کے مطابق 59 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کی ذہنی صلاحیت ایسی نہیں جو ملک کی قیادت کے لیے درکار ہے

سروے میں شامل افراد کی اکثریت نے رائے دی کہ صدر بطور کمانڈر ان چیف مؤثر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، دوسری جانب 40 فیصد شرکاء نے انہیں قیادت کے لیے اہل قرار دیا، جبکہ ایک فیصد شہریوں نے اس حساس معاملے پر کسی بھی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی صحت اور صلاحیت سے متعلق خدشات کے باوجود وہ خود متعدد بار یہ مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور متحرک ہیں اور خود کو ماضی کی طرح توانائی سے بھرپور محسوس کرتے ہیں۔