پی آئی اے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے، مراد علی شاہ کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک طریقے سے پی آئی اے کی نجکاری اچھی بات ہے تاہم کچھ خدشات ہیں۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے۔ صحافی کے سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اسٹیل مل سندھ کی زمین ہے اور یہ بھی سندھ کے پاس واپس ہی آئے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزار پر حاضری کی سعادت حاصل ہوئی، قائداعظم کے اصول برابری اور قانون کی بالادستی کے لیے رہنما اصول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری دنیا نئے سال میں جا رہی ہے، 2025 کی کامیابیوں کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہے ہیں۔ حکومت قائداعظم کے اصولوں کو اپنائے اور پاکستان بنانے میں جس نے بھی کردار ادا کیا ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ Post navigation تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی امریکہ کی جانب سے ہزاروں پناہ گزینوں کے مقدمات منسوخ کرنے کی کوشش