واشنگٹن (26 اپریل 2026) وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کی تقریب میں گولیاں چلنے سے متعلق ترجمان کیرولائن وائٹ کا بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کی عشائیہ تقریب میں اچانک ایک حملہ آور نے گھس کر فائرنگ کر دی۔ دنیا بھر کے میڈیا میں مذکورہ واقعہ اس وقت زیر بحث ہے اور اسی دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا تقریب سے قبل دیا گیا ایک بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ تقریب شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ آج کا ایونٹ کلاسک ہونے والا ہے۔ تقریب فنی ہو سکتی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ اس میں شاید گولیاں بھی چل جائیں، جس پر رپورٹر نے بھی قہقہہ لگا دیا۔ تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ترجمان وائٹ ہاوس کے بیان کی وڈیو وائرل ہوگئی صارفین ان کی بات پوری ہونے پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کیرولائن لیوٹ کا کہا سچ ثابت ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران اچانک ایک حملہ آور نے گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی۔ تقریب میں موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ خاتون اوّل میلانیا، نائب صدر جے ڈی وینس اور کابینہ کے ارکان محفوظ رہے Post navigation ’ایران سے جو معاہدہ ہم کررہے ہیں وہ اوباما اور بائیڈن سے کہیں بہتر ہو گا‘ وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران حملہ آور کی فائرنگ، ٹرمپ، میلانیا، وینس محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا