اوٹاوا (14 اپریل 2026): کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنوبی لبنان میں کینیڈین شہری کے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ انیتا آنند نے پیر کے روز تصدیق کی کہ جنوبی لبنان میں ایک کینیڈین شہری ہلاک ہو گیا ہے، انھوں نے اس موقع پر اسرائیل سے فوجی حملے روکنے کی اپیل بھی کی۔ وزیر خارجہ نے کہا آج مجھے جنوبی لبنان میں ایک کینیڈین شہری کی موت کی اطلاع ملی ہے، انھوں نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور بتایا کہ کینیڈین حکام قونصلر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ متاثرہ شخص کی شناخت محمد حسن حیدر کے طور پر ہوئی ہے، جو 38 سالہ اونٹاریو کا رہائشی اور پانچ بچوں کا والد تھا۔ کینیڈین نشریاتی ادارے سی بی سی کے مطابق وہ گزشتہ ہفتے ایک ڈرون حملے کے دوران کسی کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔ کینیڈین مسلمانوں کی قومی کونسل نے بھی کہا ہے کہ حیدر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوا۔ Post navigation آپ کا شکریہ، آپ نے روشنی دکھائی”، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا پوپ لیو کو خراجِ تحسین سنگین جرائم میں ملوث نابالغوں کو عمر قید کی سزا، قانون منظور