تل ابیب(12 اپریل 2026): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نے ترک صدر کو امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی سے متعلق ان کے حالیہ بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان کو امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی سے متعلق ان کے حالیہ بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اسرائیل ایران اور اس کے علاقائی ہم نواؤں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گا۔ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے فوراً بعد، صدر ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ اشتعال انگیزی اور تخریب کاری کے بارے میں خبردار کیا تھا جو اس معاہدے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ اس معاہدے کو کس سے خطرہ ہو سکتا ہے۔ ہفتے کے روز نیتن یاہو نے ترک صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کی دہشت گرد حکومت اور اس کے حواریوں کے خلاف لڑنا جاری رکھے گا، برخلاف ایردوان کے جو انہیں پناہ دیتے ہیں اور اپنے ہی کرد شہریوں کا قتل عام کرتے ہیں۔ Post navigation ایرانی تنصیبات کی جاسوسی کے الزام میں 50 ایجنٹ گرفتار سعودی عرب میں پٹرول مہنگا ہو گیا